ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Apr 18, 2016

صدر ممنون حسین سے ماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس کی ملاقات

اسلام آباد میں صدر ممنون حسین اور ماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی و تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور زیر غور آئے ۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔پاکستان اور ماریشس کا باہمی تجارتی حجم چار کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر ہے ۔ صدر ممنون حسین نے تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے ایوان صنعت و تجارت کے درمیان قریبی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ ملاقات میں پاکستان اور ماریشس کے درمیان آزاد تجارت معاہدے ، عوامی سطحوں پر رابطوں اور مالیاتی شعبے میں تعاون سے متعلق امور پر بھی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔