ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Apr 21, 2016

وزیراعظم اور صدرمملکت کی کراچی میں پولیس پرحملے کی مذمت

وزیراعظم محمد نواز شریف اور صدر ممنون حسین نے کراچی میں پولیس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔وزیراعظم نے آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے اپنا آج قربان کرنے والے پولیس جوانوں کی جرأت و بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ میں لازوال قربانیوں پر پولیس کے افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں
وزیراعظم نے کہاکہ جوانوں کی قربانیاں ہمارے قومی عزم کو مزید مضبوط بنائیں گی۔ ہم اپنے دشمن اور اس کے انتہا پسندانہ نظریات کو شکست دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک افسروں اور جوانوں کا عزم مضبوط ہے اور پوری قوم ان کی حمایت کر رہی ہے۔صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نوازشریف نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی