بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 24, 2016

عراق کےدارالحکومت بغداد سے پینسٹھ کلومیٹر دور مغرب میں واقع فلوجہ شہر کا قبضہ شدت پسند تنظیم داعش سے واپس لینے کے لئےفوجی آپریشن جاری ہے ۔

عراقی فوج، پولیس اور رضاکار جنگجوؤں نے شہر کا گھیراؤ کررکھا ہےاور شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ۔
وزیراعظم حیدر العبادی نے گزشتہ روز فلوجہ شہر کا قبضہ شدت پسند تنظیم داعش سے واپس لینے کے لئےفوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا تھا ۔