ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • May 06, 2016

وزیراعظم نے سکھر ملتان موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم محمد نواز شریف سکھر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 393کلومیٹرطویل سکھر ملتان موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔چھ رویہ موٹروے ،ملتان ، جلال پور پیروالہ، احمد پور شرقیہ، اوباڑو اور پنوں عاقل سے گزرے گی .
موٹروے پر مجموعی طور پر چون پل تعمیر کئے جائیں گے جن میں سب سے بڑا پل دریائے ستلج پر تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے میں بارہ سروس ایریا، دس ریسٹ ایریا، گیارہ انٹر چینج ، دس فلائی اوور اور چار سو چھبیس انڈر پاسز کی تعمیر بھی شامل ہے۔موٹروے سے سندھ اور پنجاب کے درمیان تیز ترین نقل و حمل کی سہولت میسر ہوگی۔موٹروے کا یہ منصوبہ چین کے مالیاتی تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔
تین سو ترانوے کلو میٹر طویل سکھر ملتان موٹروے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعمیر کئے جانے والے پشاور کراچی موٹروے منصوبے کا حصہ ہے۔