کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 06, 2016

بصارت سے محروم افراد کیلئے پاک فضائیہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ چمپئنز ٹرافی شروع

بصارت سے محروم افراد کے لئے پاک فضائیہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ چمپئنز ٹرافی آج اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سیکرٹری بلال ستی نے بتایا کہ اسلام آباد، پشاور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، آزاد جموں و کشمیر اور بہاول پور سمیت چھ ٹیمیں اس بڑے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔
مقابلے کا فائنل پیر کے روز کھیلا جائے گا۔