قومی

  • قومی
  • May 06, 2016

ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کی وسیع تر ترقیاتی ضروریات کو مد نظر رکھے: اسحق ڈار

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بنک پرزور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی وسیع تر ترقیاتی ضروریات کو مد نظر رکھے ۔فرینکفرٹ میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بنک کے صدر تاہیکو ناکائو سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بنک پاکستان کے لئے خصوصاً توانائی اور سرکاری شعبوں کے اصلاحاتی پروگراموں کے تحت مالی وسائل میں اضافے پر غور کرے گا۔
انہوں نے توانائی کے شعبے کے پائیدار اصلاحاتی پروگرام کے تحت چالیس کروڑ ڈالر کی فراہمی کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون کو سراہا۔ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر نے کہا کہ پاکستان بینک کے لئے اہم ملکوں میں سے ایک ہے جن کے لئے بنک ترقیاتی معاونت میں اضافہ کرتا ہے۔