بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 23, 2016

تھائی لینڈ: سکول ہاسٹل میں آگ لگنے سے17 طالبات ہلاک،5زخمی

تھائی لینڈ میں سکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سےسترہ طالبات ہلاک ہو گئی ہیں اورپانچ شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ دو طالبات لاپتہ ہیں ۔
پولیس کے مطابق ہاسٹل میں اڑتیس طالبات موجود تھیں۔ہلاک ہونے والی طالبات کی عمر پانچ سے تیرہ سال بتائی گئی ہے۔ آگ لگنے وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔حکام کے مطابق حادثے کے وقت بعض طالبات جاگ رہی تھیں اس لیے وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہیں۔سکول میں زیادہ تر پہاڑی علاقوں کی طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔