کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 23, 2016

انگلینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے فٹنس میں بہتری لانے کیلئے قومی کر کٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کاکول اکیڈمی میں جاری ہے۔

کیمپ میں قومی کرکٹرزفوجی ٹرینرزکی نگرانی میں اپنی فزیکل فٹنس میں بہتری لارہے ہیں۔
کھلاڑیوں کو صبح کے وقت خصوصی مشقیں کرائی جاتی ہیں تاکہ ان کی قوت برداشت میں اضافہ کیا جاسکے۔اس کے علاوہ 3کلومیٹر کی دوڑ، سو میٹر دوڑ ، رکاوٹوں والی ریس، شٹل رن ، بیلون پش اپ اور سیڑھیاں چڑھنا کھلاڑیوں کی مشقوں میں شامل ہے۔
ایبٹ آباد میں کیمپ کے بعد کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 29 مئی سے لاہور میں لگانے کی تجویز ہے جہاں تیز پچز تیار کرکے کھلاڑیوں کو انگلینڈ جیسی پچز پر پریکٹس کرائی جائے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز 14 جولائی سے شروع ہو گی ۔