ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • May 24, 2016

اقتصادی راہداری سے فاصلے کم اور دل قریب ہوں گے۔پرویز رشید

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لوگوں کے امن و خوشحالی ضامن ہے ۔ پاکستان چین تعلقات کی 65ویں سالگرہ کے حوالے سے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری امن اور ترقی کی شاہراہ ہو گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر اور علاقائی روابط کا فروغ پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوش ہےاور جو دوسرے ملکوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں مزید بندرگاہوں اور شاہراہوں کی ضرورت ہے اور جو بھی انہیں تعمیر کرے پاکستان اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔