قومی

  • قومی
  • May 24, 2016

پاکستان کا سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود دیرینہ تصفیہ طلب تنازعات کے حل کی اہمیت پر زور .

پاکستان نے استنبول میں انسانی ہمدردی کے امور سےمتعلق پہلے عالمی سربراہ اجلاس میں انسانیت کے لئے اپنی خدمات کو اجاگر کیا ہے اورمختلف عالمی انسانی مسائل کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا ہے۔
ریاستوں اور سرحد ی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انسانیت کے لئے پاکستان کی گرانقدر خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا شمار سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ملکوں میں ہوتا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد کے حصول کے پاکستان کے عزم کااظہار کرتے ہوئے مختلف تنازعات خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود دیرینہ تصفیہ طلب تنازعات کے حل کی اہمیت پر زوردیا۔
وفاقی وزیر نے پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ملکوں کیلئے پناہ گزینوں کا بوجھ یکساں طور پر برداشت کرنے کا لائحہ عمل فوری طور پر طے کرنے پربھی زور دیا۔