قومی

  • قومی
  • May 24, 2016

اقتصادی راہداری منصوبہ پاک چین تعلقات کے 65 برسوں میں نیا سنگ میل ہے:احسن

وزیر منصوبہ بندی نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں ''پاکستان چین آئرن برادر'' کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔
منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاک چین تعلقات کے 65 برسوں میں ایک نیا سنگ میل ہے۔
وہ منگل کے روز نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں ''پاکستان چین آئرن برادر'' کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ سیمینار کا اہتمام وزارت اطلاعات و نشریات نے کیا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو جغرافیائی تذویراتی مدار سے جغرافیائی اور اقتصادی مدارمیں لے آیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ راہداری سے خطے کے تین ارب لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ چین گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑاملک بن گیا ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سے خطے میں امن قائم ہوگا اورخوشحالی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں اور شاہراہوں کی تعمیر سے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے بڑے منصوبوں سے خطے سے غربت اور پسماندگی سے چھٹکارا ملے گا۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے لوگوں کے لئے روزگار کے بے پناہ مواقع پید ا ہوں گے۔
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہاکہ چین اورپاکستان کے درمیان طویل عرصے سے کثیر الجہتی تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے قیادت ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے گزشتہ چند برسوں سے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت عوامی سطح پر رابطوں او ر دفاعی تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ملک مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں۔
چین نے 1965 اور1971ء کی جنگوں میں پاکستان کا ساتھ دیا جبکہ پاکستان نے چین اورامریکا کے درمیان تعلقات کے قیام میں مدد دی۔
اپنے تاثرات میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ گزشتہ65 برسوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط سے مضبو ط تر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ملک ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کا احترام کرتے ہیں۔
چینی سفیر نے کہاکہ دنیا میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر قریبی تعاون قائم ہے۔