کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 24, 2016

دورہ انگلینڈ؛محمد عامر نے ویزہ درخواست جمع کرا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بالرمحمد عامر کے ویزے کی درخواست برطانوی سفارت خانے میں جمع کرا دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے ویزے کی درخواست برطانوی سفارت خانے میں جمع کرادی گئی ہے اور امید ہے وہ دورہ انگلینڈ پر ٹیم کے ساتھ ہی روانہ ہوں گے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد عامر کی ویزا درخواست سے متعلق تمام تر قانونی تقاضے پورے کر لیے گئے ہیں۔ پی سی بی نے محمد عامر کے ویزہ کے لیے ہرممکن کوشش کی ہے اور اب ویزہ جاری کرنے کا مکمل دارومداربرطانوی حکام پر ہے۔
اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ نوجوان فاسٹ بولر دورہ انگلینڈ کی تیاری کے لئے پی سی بی کی جانب سے کاکول میں لگائے گئے بوٹ کیمپ میں شریک ہیں۔ محمد عامر نے خصوصی طور پر اسلام آباد آ کر برطانوی سفارت خانے میں ویزے کی درخواست جمع کرائی۔
گزشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا تھا کہ محمد عامر کے ویزے کیلئے برطانوی ہائی کمشنر کو خصوصی خط میں معاملے پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی گئی ہے اور امید ہے کہ عامر کو ویزہ مل جائے گا۔
واضح رہے کہ 2010 میں دورہ انگلینڈ کے دوران ہی تین کھلاڑیوں محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ پر 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی ۔ گزشتہ سال سزامکمل ہونے پرمحمد عامر کوڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی ۔ کرک انفو کے مطابق برطانیہ کے ویزا قوانین کے تحت اگر کسی کو 12 ماہ سے لے 4سال تک کی سزا ہو تو ویزا انٹری کلیرنس آفیسر کے لیے لازمی ہے کہ وہ دس برس تک درخواست مسترد کردے ۔