فٹ بال

  • فٹ بال
  • May 24, 2016

یوئیفا یورو فٹ بال کپ 10 جون سے فرانس میں شروع ہو گا

یوئیفا یورو فٹ بال کپ 10 جون سے فرانس میں شروع ہو گا جس میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، اسپین کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق 15 ویں یوئیفا یورو کپ 2016 کا آغاز 10 جون سے فرانس میں ہوگا، ہسپانوی ٹیم مسلسل تیسری بار ٹائٹل کا دفاع کرےگی۔ 10 جولائی تک جاری رہنے والے ٹورنامٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں فرانس، رومانیہ، البانیہ اور سوئٹزرلینڈ، گروپ بی میں انگلینڈ، روس، ویلز اور سلواکیہ، گروپ سی میں جرمنی یوکرائن، پولینڈ اور نادرن آئرلینڈ شامل ہیں۔
گروپ ڈی میں اسپین، جمہوریہ چیک، ترکی اور کروشیا، گروپ ای میں بیلجیئم، اٹلی، جمہوریہ آئرلینڈ اور سویڈن اور گروپ ایف میں پرتگال، آئس لینڈ، آسٹریا اور ہنگری شامل ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔