بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 24, 2016

شام میں 2ساحلی شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 150ہوگئی

برطانیہ میں شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کے مطابق طرطوس اور جبلہ میں ہونے والے دھماکوں میں سے کئی خودکش حملے تھے۔دونوں شہر صدربشارالاسد کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ،دھماکوں میں مسافروں سے بھرے بس اسٹیشنوں اور ایک اسپتال کونشانہ بنایا گیا۔

داعش سے منسلک نیوز ایجنسی کے مطابق،’ انھوں نے یہ حملے کئے ہیں’،ان دھماکوں میں بہت زیادہ جانی نقصان ہوا _