قومی

  • قومی
  • May 25, 2016

ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی۔۔۔ہر بجٹ میں معاشی ترقی کاوسط مدتی پروگرام دیا۔۔۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار-

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت تمام شعبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔آئندہ بجٹ میں برآمدات میں اضافے اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے ۔ اسلام آباد میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈز میں اضافہ اور غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی جائے گی۔ انہوں نےکہاکہ نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے مزید اقدامات کریں گے ۔

سینٹراسحاق ڈار نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو عالمی ادارے پاکستان کو دیوالیہ قرار دے رہے تھے۔تین سال میں معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر بجٹ میں معاشی ترقی کا وسط مدتی پروگرام دیا ۔مالیاتی نظم و نسق پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔2018تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہو گی جبکہ مجموعی طور پر 25ہزار میگاواٹ کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔توانائی بحران پر قابو پا کر عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے ۔وزیرخزانہ نے کہا کہ دھرنے اور عدم استحکام ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔معاشی استحکام کے بعد ہماری توجہ ترقی پر مرکوز ہے۔ارکان پارلیمنٹ کی بجٹ تجاویز سے استفادہ کریں گے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی ، سینیٹر عثمان سیف اللہ ، ضیاء الدین احمد ،عارف حبیب ، عبدالرؤف عالم ،ڈاکٹر محمد اقبال اور دوسرے افراد نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال مہنگائی کم ہوئی ہے ۔مقررین نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زراعت اور تعمیرات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔