بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 25, 2016

یونان میں حکام نے ملک کے شمال میں مقدونیہ کی سرحد کے قریب ہزاروں پناہ گزینوں کے کیمپ" ایڈمینی "کو خالی کرانا شروع کر دیا ہے۔

کیمپ کے باہر پولیس کی گاڑیاں اور بسیں کھڑی ہیں تاکہ پناہ گزینوں کو دیگر بہتر سہولیات کے حامل مراکز میں منتقل کیا جا سکے۔
یہ کیمپ رواں برس فروری میں مقدونیہ کی سرحد بند ہونے کے بعد قائم ہوا تھا اور یہاں اس وقت آٹھ ہزار کے قریب پناہ گزین مقیم ہیں جن کا تعلق شام، عراق اور افغانستان سے ہے ۔