فٹ بال

  • فٹ بال
  • May 24, 2016

چلی کےایک گروپ نے فٹ بال کے ایک میچ میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کی شرکت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

سانتیاگو‘‘میں چھ روز تک جاری رہنے والے ایک سو بیس گھنٹوں پر مشتمل فٹبال میچ میں دو ہزار تین سو ستاون کھلاڑیوں نے شرکت کی اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا لیا۔
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے جج ’’ ایولین کاریرا‘‘نے فٹبال میچ میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کی شرکت کا ریکارڈ بنانے پر چلی کے کھلاڑیوں اور منتظمین کو مبارک باد دی۔
چلی کے کھلاڑی فٹبال کے سب سے طویل میچ کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم اس ریکارڈ کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی۔