فٹ بال

  • فٹ بال
  • May 25, 2016

بارسلونا کلب نے’لا لیگا‘ اور’کنگز کپ‘ جیتنے کے بعد ہزاروں مداحوں کے ساتھ جشن منایا۔

بارسلونا نے14مئی کو گراناڈا کلب کو تین صفر سے ہرا کر سپینش لیگ جیتی تھی اور23مئی کو کنگز کپ کے فائنل میں’سویلا‘ کو دو صفر سے شکست دے کر ٹائیٹل کا کامیاب دفاع کیا تھا۔
بارسلونا کے ہوم گراونڈ’کیمپ نو‘ میں ہونے والی تقریب میں بینر اور جھنڈے اُٹھائےمداحوں نے کلب کے نغمے گا کر اپنے ہیروز کا استقبال کیا اس دوران لائٹ، میوزک اور آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا گیا۔