ٹینس

  • ٹینس
  • May 25, 2016

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، دفاعی چیمپین امریکہ کی سرینا ولیمز دوسرے راونڈ میں پہنچ گئیں

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپین امریکہ کی سرینا ولیمز دوسرے راونڈ میں پہنچ گئیں۔سپین کے رافا ئیل نڈال اور سربیا کے نوواک جوکووچ بھی پہلے راونڈ میں کامیاب رہے۔ دفاعی چیمپین سرینا ولیمز نے سلو واکیہ کی’ماگ ڈلینا۔ریباری کووا‘ کو باآسانی چھ دو اور چھ صفر سے ہر ادیا۔سلوواک کھلاڑی ’ریباری کووا‘کسی بھی موقع پر قابل زکر مزاحمت پیش کرنے میں ناکام رہیں اور ولیمز نے صرف42منٹ کے مقابلے کے بعد ہی’ریباری کووا‘ کو شکست سے دوچار کر دیا۔ 9مرتبہ فرنچ اوپن جیتنے والےفورتھ سیڈسپین کے رافائیل نڈال نے آسٹریلیا کے سام گروتھ کو چھ ایک، چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دی۔نڈال فرنچ اوپن میں اب تک 71مقابلے جیت چکے ہیں جبکہ دو مواقع پر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔میچ صرف 80منٹ جاری رہا۔ سربیا کے نوواک جوکووچ تائیوان کے’لو۔ین۔شوین‘ کیخلاف چھ چار، چھ ایک اور چھ ایک سے کا میاب رہے۔ عالمی نمبر ایک’جوکووچ‘ جو ابھی تک فرنچ اوپن جیتنے میں ناکام رہے ہیں، حریف کھلاڑی کو90منٹ کے مقابلے بعد شکست دی۔ دوسرے راونڈ میں’جوکووچ‘ کا مقابلہ بیلجیم کے ’سٹیو۔ڈارسس‘ سے ہوگا۔