ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • May 25, 2016

ملک کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں مضمر ہے:صدر مملکت

صدر ممنون حسین نے کہا ہےکہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل جمہوریت میں مضمر ہے ۔ ۔ اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی کے ساتویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ قومی مقاصد کے حصول کے لئے ہمیں مزید تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

صدر ممنون حسین نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے فعال ہونے سے پاکستان۔ خطے کا اہم ملک بن جائے گا۔ طلباء اپنے ذہنی رجحانات کے مطابق تعلیم حاصل کریں تاکہ ملک کو تمام شعبوں کے لئے اہل اورمحنتی لوگ میسر آسکیں۔

صدرممنون حسین نے کہاکہ کرپشن اور بدعنوانی سے معیشت شدید متاثر ہوئی ہے ۔ ماضی میں منصوبہ بندی نہ کرنے سے آج ہمیں کئی مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کے لئے قوم اجتماعی کوششیں کرے۔
قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہاکہ اپنے قیام سے اب تک قائداعظم یونیورسٹی پینتیس ہزار نو سو اسی ڈگریاں دے چکی ہے ۔
اس موقع پر صدر مملکت نے مختلف مضامین میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو میڈلز دئیے ۔