قومی

  • قومی
  • May 25, 2016

آرمی چیف کا بلوچستان میں ڈرون حملے پر شدید تشویش کا اظہار

جنرل راحیل شریف نے پاکستان میں حالیہ ڈرون حملے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے۔وہ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے آج راولپنڈی میں ان سے ملاقات کی۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ ایسی کارروائیاں نہ صرف دو طرفہ تعلقات بلکہ علاقائی استحکام کے لئے جاری امن عمل کے لئے بھی نقصان دہ ہیں۔جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششیں ، کامیابیاں اور قربانیاں بے مثال ہیں۔