ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • May 25, 2016

وزیراعظم کی پشاور میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پشاور میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔
شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محمد نواز شریف نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے پاکستان کو دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھنے کیلئے قربانیاں دیں ۔
وزیراعظم نے ایف سی کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہے