بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 25, 2016

امریکہ انتخاب:نیو میکسیکو میں ریپبلکن کی نامزدگی کے امیدوار ڈانلڈ ٹرمپ کا جلسہ

امریکہ میں اس سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی کے امیدوار ڈانلڈ ٹرمپ کے ریاست نیو میکسیکو میں انتخابی جلسے کے دوران شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔مظاہرین اُس ہال میں داخل ہوگئے جہاں جلسہ ہورہا تھا اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے دھوئیں کے بم اور مرچوں والے سپرے کا استعمال کیا۔ہنگامے کے باعث ڈانلڈ ٹرمپ کو کئی مرتبہ اپنا خطاب روکنا پڑا۔ ٹرمپ کےمیکسیکوکے تارکین وطن کے بارے میں بیانات پر ریاست میں پہلے بھی شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔