فٹ بال

  • فٹ بال
  • May 25, 2016

میڈرڈ :چیمپیئنز لیگ کے فائنل کیلئے کرسٹیانو رونالڈو مکمل فٹ ہیں ۔ کوچ زیڈان

مشہور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے کوچ زیندالدین زیڈان نے ہفتے کو ایٹلیٹکو میڈرڈ کیخلاف ہونے والے چیمپیئنز لیگ کے فائنل کیلئے کرسٹیانو رونالڈو کو فٹ قرار دیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ران کی انجری کا شکار ہو گئے تھے ۔
چیمپیئنز لیگ کا فائنل ہفتے کو میلان میں ریال میڈرڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ گزشتہ تین سال کے دوران دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا فائنل ہے ۔