کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 25, 2016

دورہ سری لنکا کیلئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا نے سری لنکا کے دورے کے لیے اسٹیون اسمتھ کی قیادت میں 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ۔’’اسٹیفن اوکیفی‘‘ مچل سٹارک اور’’ نیتھن ۔کولٹر نائیل ‘‘کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
سری لنکا کے دورے کے لیے پیٹرسڈل اور جیمز پیٹیسن انجری کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تاہم جوش ہیزل ووڈ اور جیکسن برڈ 15 رکنی ٹیم میں منتخب ہوگئے ہیں۔
آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 جولائی کو ہوگا۔ دورے میں 5 ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔