قومی

  • قومی
  • May 25, 2016

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا میں مثال کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں پیکنگ یونیورسٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں بیجنگ فورم کا اجلاس دونوں ملکوں کے درمیان بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ فورم سے پاکستان اور چین کے درمیان مستقبل میں تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھے گا ۔پاکستان اور چین کے درمیان علمی رابطوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ یہ رابطے عالمی برادری کےبھی مفاد میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے وسط ایشیا کے ممالک بھی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔