قومی

  • قومی
  • May 25, 2016

تمام شناختی کارڈوں کی جانچ پڑتال ہنگامی بنیادوں پر کی جائے۔ وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی نادرا کو ہدایت-

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کو تمام شناختی کارڈوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ کام ہنگامی بنیادوں پرمکمل کیاجائے۔نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں متعلقہ حکام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ شہریوں کے درست اعداد وشمار کا تعین کرنےکےلئے دن رات کام کیاجائے۔