قومی

  • قومی
  • May 26, 2016

زرعی قرضوں پر شرح سود میں کمی کا جائزہ لیا جائے۔۔۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔

کسانوں کوزرعی قرضوں کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے پالیسی ریٹ میں کمی کے پیش نظر بینکوں کی طرف سے زرعی قرضے پر شرح سود کا ازسرنوجائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔
وزیر خزانہ نے سرکاری شعبے کے مالیاتی اداروں نیشنل بینک اور زرعی ترقیاتی بینک پرزور دیا کہ زرعی قرضے کے لئے شرح سود میں کمی کا ازسرنوجائزہ لیا جائے ۔بینکوں کے سربراہوں نےیقین دلایا کہ زراعت کی ترقی کیلئے فوری طور پر زرعی قرضوں کی دستیابی بڑھانےاور شرح سود میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں زرعی شعبے خصوصا کسانوں کوکپاس اور چاول کی فصل میں نقصانات سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔