بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 25, 2016

ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ ترک شہریوں کو یورپ میں ویزا کے بغیر سفر کی اجازت نہ دی گئی تو پارلیمان پناہ گزینوں کے مسئلے پر یورپی یونین کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو روک دے گی۔

استنبول میں خطاب کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے معاہدے کے مطابق ابھی تک فنڈز بھی جاری نہیں کیے ۔
دوسری جانب یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ترکی کو مزید شرائط پوری کرنا ہوں گی جس میں دہشت گردی کے قوانین میں تبدیلی بھی شامل ہے۔
ترکی اور یورپی یونین کے درمیان پناہ گزینوں سے متعلق طے پانے والے معاہدے کا مقصد یورپ میں لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت کو روکنا ہے