فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jun 26, 2018

فیفاورلڈ کپ:گروپ سی سے فرانس اور ڈنمارک کی اگلے مرحلے میں رسائی

فیفا ورلڈ کپ میں ٹیموں کے اگلے مرحلے تک رسائی کے لئے جنگ جاری ہے۔ گروپ ’’ سی‘‘ سے فرانس اور ڈنمارک نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔ ماسکو میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کے دونوں ہاف میں فرانس کی گرفت مظبوط رہی تاہم متعدد بار کوشش کے باوجود ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔ گروپ میں ناقابل شکست فرانس سات پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہا۔ڈنمارک کی پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن رہی۔ڈنمارک نے دوہزار دو کے بعد پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود پیرو اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہو گئیں ہیں۔ ایونٹ کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔