فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jun 27, 2018

فٹبال کاعالمی میلہ: گروپ ڈی، ارجنٹینا نے نائیجریا کو1۔2سے ہرا دیا

فٹبال کے عالمی میلے کے گروپ ڈی کے میچ میں ارجنٹینا نے نائیجریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا ۔ ۔میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔
میچ کے14ویں منٹ میں "لیونل میسی" نے گول کرکے ارجنٹینا کو برتری دلائی جو وقفے تک برقرار رہی۔
51ویں منٹ میں نائیجریا کو پنلٹی کک ملی جس پر "ویکٹر موسس " نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ "مرکو روجو " نے 86ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کرکےنہ صرف ارجنٹینا کو ایک کے مقابلےدو گول سے کامیابی دلائی بلکہ اگلے مرحلے میں بھی پہنچا دیا۔۔