فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jun 27, 2018

فٹبال کا عالمی میلہ: کروشیا نے آئس لینڈ کو 1۔2سے ہرا دیا

گروپ ڈی کے ایک اور میچ میں کروشیا نے آئس لینڈ کو ہر اکرایونٹ سے باہر کردیا۔روسٹوؤ میں ہونے والے میچ میں گروپ لیڈرکروشیا نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔
دونوں ٹیموں نے میچ کے آغاز سے ہی ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش کی مگر کوئی بھی ٹیم پہلے ہاف تک کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔
دوسرے ہا ف کے 53ویں منٹ میں "میلن " نے گول کرکے کروشیا کو برتری دلا دی۔76 ویں منٹ میں "سوکرو سن " نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
کھیل کے آخری لمحات میں "ایوان " کے فیصلہ کن گول نے کروشیا کو کامیابی دلائی۔