فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jun 27, 2018

فیفا ورلڈ کپ: سویڈن نے میکسیکو کو تین صفر سے ہرا دیا

فیفا ورلڈ کپ گروپ ایف سے سویڈن اور میکسیکو نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ۔اکاترن برگ میں کھیلے گئے میچ میں سویڈن نے میکسیکو کو تین صفر سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں سویڈن ٹیم کی گرفت مظبوط رہی۔سوئیڈن کی جانب سے پچاس ویں منٹ میں ’’لگوگ اوگسٹنسن، باسٹھ ویں منٹ میں ’’انڈریاز۔ گرانکوسٹ جبکہ چوہترویں منٹ میں میکسیکو کے دفاعی کھلاڑی ’’ایڈسن الوریز‘‘ نے گیند کو اپنے ہی گول میں پھینگ کر اون گول کردیا۔ چھ چھ پوائنٹس کے ساتھ دونوں ٹیموں نے راؤنڈ آف سکسٹین میں جگہ بنالی۔