فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jun 27, 2018

فٹبال ورلڈ کپ, دفاعی چیمپئن جرمن ٹیم ایونٹ سے باہر

فٹبال ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کا سب سے بڑا اپ سیٹ۔ دفاعی چیمپئن جرمن ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ گروپ ایف کے اہم میچ میں جنوبی کوریا نے جرمنی کو دو صفرسے شکست دے دی ۔
کازان میں کھیلے گئے میچ میں مجموعی طور پر جرمن کھلاڑیوں نے ستر فیصد سے زائد بال پرکنٹرول اپنے پاس رکھاتاہم گول سکور نہ کرسکے۔
جنوبی کوریا کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گول بچائے۔جنوبی کوریا کی طرف سے دونوں گول کھیل کے آخری لمحات میں ہوئے۔ انجری ٹائم میں ’’کم یونگ یانگ‘‘ اور ’’ سن ہیونگ من‘‘ نے گول کیے۔ جیت کے باوجود کورین ٹیم اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔
انیس سو تیس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جرمنی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے ہی میں ایونٹ سے باہر گیا۔