فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jun 28, 2018

فیفا ورلڈ کپ, کولمبیا نے سینیگال کو ایک صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی

فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ایچ کے ایک اور میچ میں کولمبیا نے سینیگال کو ایک صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ سمارا میں ہونے والےسنسنی خیز مقابلے کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں کولمبیا کی جانب سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول’’ ییری مینا‘‘ نے کیا۔ سینیگال کی ٹیم متعدد حملوں کے باوجود کوئی گول نہ کرسکی۔ فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔