فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jun 29, 2018

فٹبال ورلڈ کپ, پولینڈ نے جاپان کو ایک صفر سے ہرادیا

فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ایچ میں پولینڈ نے جاپان کو ایک صفر سے ہرادیا۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔
شکست کے باوجود جاپان کی ٹیم کولمبیا کے ہمراہ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کسی کو موقع نہ مل سکا۔
انسٹھ ویں منٹ میں ’’ جان۔بیڈناریر‘‘ نے گول کرکے پولینڈ کو برتری دلائی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔ ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ میں پولینڈ کی یہ پہلی فتح ہے۔