فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 01, 2018

فیفا ورلڈ کپ : یوروگوئے نے پرتگال کو دو۔ایک سے ہرا دیا

فیفا ورلڈ کپ کےناک آؤٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں یوروگوئے نے دلچسپ مقابلے کےبعد پرتگال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایاگیا۔
یوروگوئے کی جانب سے دونوں گول ایڈنسن کاوانی نے کئے۔ساتویں منٹ میں فارورڈ کهلاڑی ایڈنسن کاوانی نے گول کرکے یوروگوئے کو برتری دلائی .پہلے ہاف تک یوروگوئے کو 1-0 کی برتری حاصل تهی
55ویں منٹ میں پرتگال کے دفاعی کهلاڑی "پیپے "نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا
62ویں منٹ میں ایڈنسن کاوانی نے ایک اور گول کرکے یوروگوئے کو 2-1 کی برتری دلائی.
پرتگال کی ٹیم فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں کبهی بهی فائنل تک نہیں پہنچی ۔1966 میں پرتگال نے ورلڈ کپ میں تیسری اور 2006 میں چوتهی پوزیشن حاصل کی۔
میسی کی ارجنٹینا اور رونالڈو کی پرتگال ایک ہی دن ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
6جولائی کو پہلا کوارٹر فائنل فرانس اور یوروگوئے کے درمیان کهیلا جائے گا