ٹینس

  • ٹینس
  • May 25, 2016

فرنچ اوپن میں جاپان کے ’’ کی نشیکوری‘‘ تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

پیرس میں کھیلے گئے دوسرے مرحلے میں ’’ کی نشیکوری‘‘ نے روس کے ’’ آندرے۔کوزنیٹسوو‘‘ کو چھ تین ، چھ تین اور چھ تین سے ہرایا۔
تیسرے مرحلے میں ’’ کی نشیکوری‘‘ کا مقابلہ سپین کے ’’ فرنانڈو۔ورڈیسکو‘‘ سے ہوگا۔

سپین کے رافا ئیل نڈال اور سربیا کے نوواک جوکووچ نے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔
مرتبہ فرنچ اوپن جیتنے والےفورتھ سیڈسپین کے رافائیل نڈال نے آسٹریلیا کے سام گروتھ کو چھ ایک، چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دی۔ناڈال فرنچ اوپن میں اب تک 71مقابلے جیت چکے ہیں جبکہ دو مواقع پر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔میچ صرف 80منٹ جاری رہا۔
سربیا کے نوواک جوکووچ تائیوان کے’لو۔ین۔شن‘ کیخلاف چھ چار، چھ ایک اور چھ ایک سے کا میاب رہے۔عالمی نمبر ایک’جوکووچ‘ نے حریف کھلاڑی کو90منٹ کے مقابلے بعد شکست دی۔

خواتین کے مقابلے میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔
پہلے مرحلے میں سرینا ولیمز نے سلواکیہ کی’ماگ ڈلینا‘ کو باآسانی چھ دو اور چھ صفر سے ہر ادیا۔سلوواکیہ کی کھلاڑی کسی بھی موقع پر اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکیں۔ ولیمز نے صرف42منٹ کے مقابلے کے بعد ’ماگ ڈلینا‘ کو شکست سے دوچار کیا۔