فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 01, 2018

روس کی ٹیم فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

روس کی ٹیم فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے جبکہ سپین ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔
ماسکو میں کھیلے گئے ناک آؤٹ مرحلے میں روس نے سپین کوہرایا۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔
کھیل کے بارھویں منٹ میں روس کے ’’سرجی۔اگناشی وچ‘‘ کے ’’ اون گول‘‘ کی وجہ سے سپین کو برتری ملی۔
اکتالیس ویں منٹ میں روس کو پنلٹی کک ملی جس پر ’’آرٹم۔زیوبہ‘‘ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ وقفے تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن کسی کو کامیابی نہ مل سکی اور میچ اضافی وقت میں داخل ہوا۔
اضافی وقت کےدونوں ہاف میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ پنلٹی ککس پر روس نے چار اور سپین نے تین گول کئے۔
فٹبال ورلڈ کپ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جارہا ہے۔