فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 02, 2018

فیفا ورلڈ کپ:ناک آؤٹ مرحلہ، کروشیا کی ٹیم کوارٹر فائنل تک رسائی

فیفا ورلڈ کپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔سپین اور ڈنمارک کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں ہیں ۔میزبان روس اور کروشیا نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاسل کر لی ہے۔ میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔
نیزنی نووگوروڈ روس میں کھیلے گئے میچ میں کروشیا نے ڈنمارک کو ہرا کر ایوتٹ سے باہر کر دیا۔میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔
ڈنمارک کی طرف سے ماتھیاس جورجنس نے گول کیا ۔جبکہ کروشیا کی جانب سے ماریو مانڈ زوکچ نے گول کیا۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن کسی کو کامیابی نہ مل سکی اور میچ اضافی وقت میں داخل ہوا۔
اضافی وقت کےدونوں ہاف میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ پنلٹی ککس پر کروشیا نے تین اور ڈنمارک نے دو گول کئے