فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 02, 2018

برازیل کی ٹیم فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔
پری کوارٹر فائنل میں برازیل نے میکسیکو کو دو صفر سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔سمارا میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ سخت ہوا۔ سنسنی خیز مقابلے کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں نیمار نےگول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ میسیکو کو متعدد بار گول کرنے کے مواقع ملے تاہم برازیل کے دفاعی کھلاڑیوں نے ہدف ناکام بنا دیئے۔ کھیل کے آخری لمحات میں ’’روبرٹو فرمینو‘‘ نے نیمار کے پاس پر شاندار گول کرکے ٹیم کی برتری دوصفرکردی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ میکسیکو کی ٹیم انیس سو چھیاسی کے بعد تمام ورلڈ کپ میں راؤنڈ آف سکسٹین تک محدود رہی ہے۔