فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 03, 2018

بیلجیئم کی ٹیم فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

بیلجیئم کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔پری کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بیلجیئم نے جاپان کو دو گول کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔
میچ کے پہلے ہاف تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں جاپان نے اڑتالیسویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کرلی ۔ کھیل کے باون ویں منٹ میں جاپان نے دوسرا گول بھی کردیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ جاری رہا اور کھلاڑی گول کرنے کے لیے ایک دوسرے کی پوسٹوں پر حملے کرتے رہے ۔ بلا آخر کھیل کے دوسرے ہاف کے انہترویں منٹ میں بیلجئیم کی ٹیم نے جاپان کے خلاف گول کرکے اس کی برتری دو ایک کردی۔ پانچ منٹ بعد ہی بلیجئیم کے کھلاڑی نے دوسرا گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
اس کے ساتھ ہی کھیل میں سنسنی آتی گئی اور آخری منٹ میں بیلجئیم نے تیسرا گول کرکےجاپان کے خلاف تین دو سے کامیابی حاصل کرلی۔ورلڈ کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں چھ جولائی کو بیلجئیم کا مقابلہ برازیل سے ہوگا۔