فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 04, 2018

انگلینڈ نے کولمبیا کو چار تین سے ہرا دیا

فیفا ورلڈ کپ 2018 کا کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گیا ہے۔کل کھیلے گئےآخری دو پری کوارٹر فائنل میچز میں انگلینڈ نے کولمبیا کو ہرا کر جبکہ سویڈن نے سوئٹزیرلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
ماسکو میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے کولمبیا کو چار تین سے ہرا دیا ۔۔ میچ کافیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کوشش کی تاہم پہلے ہاف تک کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔57 ویں منٹ میں " ہیری کین " نے گول کرکے انگلینڈ کو برتری دلائی ۔90 ویں منٹ میں " ہیرا مینو" نے گول کرکے میچ برابر کردیا۔اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنےمیں ناکام رہیں ۔ پینلٹی شوٹ آؤٹ میں انگلینڈ نے کولمبیا کو چار تین سے ہرا دیا ۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں کھیلے گئے میچ میں سویڈن نے سوئس ٹیم کو ایک صفر سے ہرایا۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔چھیاسٹھ ویں منٹ میں سویڈن کے ’’فورس برگ‘‘ نے گول کرکے سویڈن کو برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔