فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 05, 2018

فٹ بال ورلڈ کپ: پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس کا مقابلہ یوروگوئے سے ہوگا

فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا۔
پہلے روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔
شام سات بجے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس کا مقابلہ یوروگوئے سے ہوگا۔ رات گیارہ بجے دوسرے کوارٹر فائنل میں برازیل اوربیلجئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔
ہفتے کو تیسرے کوارٹر فائنل میں سویڈن اور انگلینڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی جبکہ چوتهے کوارٹر فائنل میں روس اور کروشیا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔