فٹ بال

  • فٹ بال
  • May 25, 2016

فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان نے ہفتے کو اٹلیٹکو میڈرڈ کیخلاف ہونے والے چیمپیئنز لیگ کے فائنل کیلئے کرسٹیانو رونالڈو کو فٹ قرار دیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر’ کرسٹیانو رونالڈو‘ ران کی انجری کا شکار ہو گئے تھے تاہم زیڈان کے مطابق وہ اب مکمل طور پر فٹ ہیں ۔
تین مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو دس دن قبل میدان میں اترے تھے اور انہوں نے’ڈیپر ٹیوہ‘کے خلاف میچ میں دو گول کرکے اس سیزن میں اپنے گولز کی تعداد اکاون کر لی تھی۔
چیمپیئنز لیگ کا فائنل ہفتے کو میلان میں ریال میڈرڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ گزشتہ تین سال کے دوران دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا فائنل ہے ۔