فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 06, 2018

فٹ بال ورلڈکپ کا کوارٹرفائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا

شام سات بجے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس کا مقابلہ یوروگوئے سے ہوگا جبکہ رات گیارہ بجے دوسرے کوارٹر فائنل میں برازیل اوربیلجئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔
ہفتے کو تیسرے کوارٹر فائنل میں سویڈن اور انگلینڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی جبکہ چوتهے کوارٹر فائنل میں روس اور کروشیا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
فٹبال ورلڈ کپ کے دلچسپ اور سنسنی خیزمقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔