فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 06, 2018

فٹبال ورلڈکپ : فرانس سیمی فائنل میں پہنچ گیا

فرانس نے بارہ سال بعد فیفاورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوائے کو دوصفر سے شکست دی۔ میچ کے دونوں ہاف میں فرانسیسی ٹیم حاوی رہی۔ وقفے سے کچھ دیر قبل ’’رافیل ورین‘‘ نے فری کک پر شاندار گول کرکے ٹیم کوبرتری دلائی ۔
دوسرے ہاف میں فرانس کے کپتان ’’گریزمین‘‘ کی لگائی کک مخالف ٹیم کے گول کیپر روکنے میں ناکام رہے اور فرانس کی برتری دوصفر ہوگئی جو آخر تک برقرار رہی۔ دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن یوروگوئے کی ٹیم متعدد کوششوں کے باوجود گول نہ کرسکی۔ پری کوارٹر فائنل میں جاپان کے خلاف دو گول کرنے والےیوروگوائے کے سٹرائیکر’’ کیوانی‘‘ انجری کے باعث میچ میں شرکت نہ کرسکے ۔ فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔