فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 08, 2018

فٹبال ورلڈ کپ کاسیمی فائنل مرحلہ منگل سے شروع ہوگا

فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کا لائن اپ مکمل ہوگیا۔عالمی کپ کےسیمی فائنل مرحلے کا آغاز منگل سے ہورہاہے۔ پہلے سیمی فائنل میں فرانس اور بیلجئم مدمقابل ہونگے جبکہ بدھ کو دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں میچ رات گیارہ بجے شروع ہونگے اور پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔