فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 09, 2018

فٹبال ورلڈ کپ کا سیمی فائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا

فیفا ورلڈ کپ 2018کےسیمی فائنل مرحلے کا آغاز کل سے ہورہاہے۔ پہلے سیمی فائنل میں فرانس اور بیلجئم مدمقابل ہونگے جبکہ بدھ کو دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں میچ رات گیارہ بجے شروع ہونگے اور پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔
کروشین ٹیم اپنی تاریخ میں دوسری بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے ، اس سے قبل کروشیا نے 1986 ورلڈ کپ میں اس مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی۔ بیلجیئم اور کروشیا اب تک ورلڈ چیمپئن نہیں بن پائے ہیں جبکہ انگلینڈ اور فرانس نے ایک ایک بار ورلڈ ٹرافی اپنے نام کررکھی ہے۔ اس طرح اس بار دنیا نئے عالمی چیمپئن کو بھی دیکھ سکتی ہے، اس کیلیے کروشیا اور بیلجیئم دونوں ہی مضبوط امیدوار ہیں۔