فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 10, 2018

فٹبال ورلڈ کپ سیمی فائنل

فیفا ورلڈ کپ 2018کےسیمی فائنل مرحلے کا آغاز آج سے ہورہاہے۔ پہلے سیمی فائنل میں فرانس اور بیلجئم مدمقابل ہونگے جبکہ دوسرا سیمی فائنل کل انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں میچ رات گیارہ بجے شروع ہونگے اور پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔
فرانس نے بارہ سال جبکہ بیلجئم نے بتیس سال بعد عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ورلڈ کپ میں اب تک دو میچز کھیلے گئے ۔انیس سو اڑتیس میں فرانس نے تین ایک سے جبکہ انیس سو چھیاسی میں چار دو سے کامیابی حاصل کی تھی۔
کروشین ٹیم اپنی تاریخ میں دوسری بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے ، اس سے قبل کروشیا نے 1986کے ورلڈ کپ میں اس مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی۔ بیلجیئم اور کروشیا اب تک ورلڈ چیمپئن نہیں بن پائے ہیں جبکہ انگلینڈ اور فرانس نے ایک ایک بار ورلڈ ٹرافی اپنے نام کررکھی ہے۔ اس طرح اس بار دنیا نئے عالمی چیمپئن کو بھی دیکھ سکتی ہے، اس کیلیے کروشیا اور بیلجیئم دونوں ہی مضبوط امیدوار ہیں۔